• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کا چینی طلباء کے لیے وظائف کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پروگرامز کے ذریعے چینی طلباء کو اسکالر شپ دینے اور کراچی میں ایک عوامی مقام تعمیر کرنے کا اعلان کردیا جو چینی عوام اور ان کے عظیم رہنما و چینی کمیونسٹ پارٹی کے پہلے چیئرمین ماؤ ژے تنگ کو خراج عقیدت پیش کرے گا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اعلامیے کے مطابق میئر کراچی نے ہفتے کو چین میں شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی،ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں، توانائی اور شہری خدمات سمیت اہم شعبوں میں مواقع تلاش کرنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید