• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شادی شدہ خاتون سمیت 2 افراد قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شادی شدہ خاتون سمیت 2 افراد کوقتل کردیاگیا۔ تھانہ ریس کورس کومحسن باجو ہ نے بتایا کہ محلہ سے کسی نامعلوم شخص نے ہوائی فائرنگ کی ۔ ایک فائر مجھے اور دوسرا میرے دوست ا حسن علی کو لگ گیا ۔ پولیس کے مطابق احسن علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگیا۔تھانہ روات کو وسیم اقبال نے بتایاکہ میری بیٹی حریم وسیم عمر 27 سال جسکی شادی پانچ چھسال قبل محمد علی سے ہوئی تھی ۔گزشتہ رات میرے داماد نے مجھے فون کیا کہ آپکی بیٹی حریم وسیم نے خودکشی کر لی ہے۔ ہم وہان پہنچے تو میری بیٹی کی لاش کمرے کے اندر گارڈر کے ساتھ نائیلون کی رسی سے لٹکی ہوئی تھی جس کے پاؤں زمین پر لگے ہوئے ہیں۔ مجھے اس سے قبل متعدد بار میری بیٹی نے فون کر کے بتایا تھا کہ اسکا خاوند ، ساس زہرن بی بی اور سسر محمد جمیل اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔مجھے قوی یقین ہے کہ ان تینوں نے مل کر میری بیٹی کو قتل کرکے لاش کو رسی کے ساتھ گارڈر کے ساتھ باندھ کر خودکشی کا ڈرامہ کیا ۔
اسلام آباد سے مزید