• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم صحت جیسی سہولیات حکومت تمام شہریوں کو فراہم کریں، سفر ویلفیئر آرگنائزیشن

پشاور ( لیڈی رپورٹر )سفر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بہتر طرز حکمرانی اور حکومتی اداروں کی خدمات کی فراہمی میں شہریوں اور میڈیا کے کردار سے متعلق پشاور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں سفر ویلفیئر آرگنائزیشن کی نمائندوں نسیم ریاض، عائشہ بی بی ، سی پی ڈی آئی کے نورعالم خان، ڈبلیو ایس ایس پی کے محمد اسماعیل، ٹی ایم او چمکنی اور آر ٹی ایس کے نمائندے محمد اسماعیل سمیت سول سوسائٹی، میڈیا اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی، سفر ویلفیئر آرگنائزیشن کے نمائندوں نے کہا کہ صفائی، تعلیم ، صحت، آب رسانی اور دیگر خدمات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم شہریوں کو بھی چاہیے کہ اس سلسلے میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرے اور حکومت کے ساتھ معاونت کرے اس طریقہ کار کو اپنانے سے شہریوں کی مشکلات کم ہوگی اور حکومتی اداروں پر بھی بوجھ کم ہوگا تقریب میں موجود سرکاری اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ محکمے چاہتے ہیں کہ عوام کو درپیش مسائل بروقت حل کیے جا سکے اور صفائی، پانی کی فراہمی ، تعلیم ، صحت و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
پشاور سے مزید