• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں ملوث سمیت 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے منگھوپیر روڈ بینظیر پارک کے قریب چھاپہ مار کر مبینہ اسٹریٹ کرائم، رکشا و موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ کے حیدر علی،ظفر اقبال، شاہزیب،حمزہ اورعبدالوہاب کو گرفتار کرکے دوغیرقانونی پستول، منشیات، چوری شدہ رکشا اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے گڈاپ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزمان کاظم،نور آغا اور محمد اللہ کوگرفتار کر کے ایک ایم ایم پسٹل ،موبائل فون اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ، دریں اثنا خواجہ اجمیر نگری تھانہ کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹ وکا لونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حبیب اللہ اور قاسم عبداللہ کو گرفتار کر کے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد کرلئے گئے، لیاری دبئی چوک پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی ارشد اور سجاد کو کوگرفتار کر کے ایک پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید