کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی سالمیت پر کسی چیز کو ترجیح نہیں دی جاسکتی ،پاک افواج تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اپنے وطن کے دفاع کے لیے آمادہ ہے، ہم پہلگام حملے پر بھارتی حکومت کے ردعمل کی شدید مذمت کرتے ہیں مکمل تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام لگانا ایک غیر دستوری اور غیر انسانی اقدام ہے، پاکستان کے خلاف اس کی دشمنی کو بھی ظاہر کرتی ہے، بھارتی حکومت کی طرف سے سندھ آبی معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ ایک سخت اقدام ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے اور اس خطے کے لوگوں کے مصائب میں اضافہ ہو گا جو دریائے سندھ کے نظام پر منحصر ہیں سندھ آبی معاہدہ دونوں ممالک کے مابین اختلافات کے باوجود آبی تعاون کا سنگ بنیاد ہے ہم پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بین الاقوامی سطح پر سفارتی محاذ پر اٹھایا جائے۔