کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی جارحیت ،غیرذمہ دارانہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی سے خطے اور بالخصوص پاکستان میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں کے خلاف جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی قیادت میں پیر28اپریل کو صبح11:30بجے انتظامی عمارت تا آزادی چوک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جارہاہے،تمام اساتذہ،طلباوطالبات اور انتظامی عملہ اس ریلی میں شرکت کرکے پاکستان سے والہانہ محبت اور حب الوطنی کا ثبوت دینگے۔