کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک اعلامیے کے مطابق پاور یوٹیلیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے نیو سبزی منڈی اور فروٹ منڈی پر کارروائی کرتے ہوئے 2500کلوگرام وزن کے 1200غیر قانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے الیکٹرک کی تنصیبات سے ہٹا دیا، جن سے ماہانہ 110kیونٹس بجلی چوری کی جارہی تھی، کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ س وقت کے، الیکٹرک کا 70فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جب کہ زیادہ چوری والے علاقوں میں نقصانات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی دو اہم عوامل ہیں جس کے ذریعے کسی علاقے میں لوڈشیڈنگ دورانیہ کا تعین کیا جاتا ہے، کم نقصانات والے علاقوں میں معمولی یا بالکل بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔