• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، ڈاکو راج برقرار، مسلح افراد نے ٹیچرز کو بیٹوں سمیت یرغمال بنالیا

جیکب آباد (آن لائن)جیکب آباد میں ڈاکو راج برقرار،8مسلح افراد نے ٹیچر کو دو بیٹوں سمیت یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا،نقدی موبائل فون اور کار چھین کر لے گئے، مسروقہ سامان سمیت ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو کھوسہ برادری جائے وقوعہ پر احتجاج کرے گی سردار عبدالرزاق کھوسو کا اعلان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈاکو راج برقرار ہے پولیس ضلع میں امن قائم نہیں کرسکی ہے وارداتیں معمول بنی ہوئی ہیں گزشتہ روز مولاداد تھانے کی حدود میں8مسلح افراد نے استادعبدالخالق کھوسو کو دو بیٹوں سمیت یرغمال بناکر تشد دکا نشانہ بنایا اور پچاس ہزار نقدی دو موبائل فون اور کار چھین کر لے گئے۔ واقع کی سردار رعبدالرزاق کھوسو نے شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی صدام خاصخیلی سے مطالبہ کیا کہ اگر استاد عبدالخالق کھوسو کا مسروقہ سامان اور ملزمان ایک ہفتے کے اندر گرفتار نہ کئے گئے تو کھوسہ برادری جائے وقو عہ پر دہرنا دیکر احتجا ج کریگی ۔

ملک بھر سے سے مزید