حب(نامہ نگار) کراچی کے شہریوں نے اتوار کا چھٹی کا دن ضلع حب کے مختلف سیاحتی و تفریحی جگہوں پر گزارا،گرمی،حبس،تپش اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے شہریوں نے بڑی تعداد میں ضلع حب کی مختلف آبی مقامات کا انتخاب کیا،شہریوں نے کراچی اور بلوچستان کے سنگم پر واقع حب ندی،ساکران کے مختلف زرعی ٹیوب ویلز،گڈانی کا ساحل سمندر اور لسبیلہ کینال کا رخ کیا،حب ندی کراچی کے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، شہری شدید گرمی میں پکنک منانے کے لئے حب ندی پہنچے تفصیلات کے مطابق اتوارار کی چھٹی کا دن کراچی کے شہریوں نے بلوچستان کے ضلع حب میں سیر و تفریح کے لئے مختلف آبی مقامات کا رخ کیا۔