• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، PP کی امیدوار دستبردار کرانے کی درخواست، ایم کیو ایم نے وقت مانگ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی ،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں پی پی کے سنیئر رہنما اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دو مئی کو سی سی آئی کی میٹنگ میں اگرسندھ دریا پرتعیر ہونے والی 6 کینال منصوبہ کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیارکرلیں گے مسلم لیگ ن کے ساتھ خوشی سے وفاق میں نہیں بیٹھے مجبوری میں ساتھ ہے صرف پاکستان کے لئے ن لیگ کے ساتھ کینال کا ایشو انتہائی حساس ہے اسے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ایم کیوایم کے ساتھ مل کرکراچی سمیت سندھ میں ترقیاتی کام کریں گے شہر کی بہتری کے لئے بڑے فنڈ کی ضرورت ہے لیکن لوگ یہاں آتے ہے باتیں کر کے چلے جا تے،وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر بہادرآباد پہنچا تو ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی و دیگر نے وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان و دیگر بھی موجود تھے،وفد میں سہیل انور سیال، سید وقار مہدی و دیگر شامل تھے،ایم کیوایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق ، انیس قائم خانی ، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگررہنما موجود تھے ملاقات میں پیپلزپارٹی رہنماوں نے سینٹ الیکشن میں ایم کیوایم کے امیدوار کو دستبراد کر نے کی درخواست کی جس پرایم کیوایم رہنماوں نے وقت مانگ لیا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینٹ کا الیکشن ہو نا ہے جس کے لئے ایم کیوایم نے بھی اپنا امیدوارنامزد کیا ہے جس پرپیپلزپارٹی کی قیادت مرکز آئی ہے اور درخواست کی ہے کہ اپنا امیدوار دستبردار کرالے جس پر ایم کیوایم رہنماوں کا اجلاس ہو گا جس کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت کو آگاہ کریں گے، فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے درمیان انتخابات کے دوران ہی ملاقات نہیں ہونی چائیے

اہم خبریں سے مزید