لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ یہ بات کھل چکی ہے کہ پہلگام حملہ بھارت کی اپنی سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے،بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اگر کوئی حملہ ہوا تو بالاکوٹ کی طرح سبکی اور شرمندگی بھارت کا مقدر ہوگی اس بار بھی پاک فوج بھارت کو دھول چٹانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتاہے۔ جبکہ سندھ طاس معاہدہ بھارت کسی بھی حال میں منسوخ کرنے کی جسارت نہیں کرسکتا، دنیا جانتی ہے کہ انڈیا پاکستان کے حصے کا پانی روک نہیں سکتا ۔