لاہور ( جنرل رپورٹر ) گرینڈ ہیلتھ الائنس کاسرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف چیئرنگ کراس پر احتجاجی دھرنا 22 ویں روز بھی جاری رہا،احتجاج میں محکمہ سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حکام کی خاموشی سے ملازمین میں مایوسی پھیلنے لگی ہے ، ایک ہفتے سے بند او پی ڈی کی ہڑتال سے لاکھوں مریضوں کا علاج روزانہ کی بنیاد پر متاثر ہو رہا ہے محکمہ سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ابھی تک احتجاج کرنے والے کسی بھی ڈاکٹر کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ۔