ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کسان اپنی درانتی اور اسلحہ کیساتھ لڑنے کو تیار ہے، ہم آج افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک پیج پر ہیں،کسانوں سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں، ہماراجینا مرنا پاکستان میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پانی ہماری زندگی ہے، بھارت نے ایک بوند بھی روکی تو خون کے دریا بہا دیں گے،بھارت کو اب ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔