• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام کے ملین مارچ میں شرکت کیلئے قافلہ لاہور روانہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی کال پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کے لیے جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید کی قیادت میں بلی والا سے کارکنوں کا ایک قافلہ لاہور روانہ ہو گیا، روانگی سے قبل رہنماوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔
ملتان سے مزید