• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کے ہاتھوں بہن ماری گئی، مختلف واقعات میں 2 افراد قتل، حادثہ میں زخم عورت چل بسی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھانہ دھمیال کے علاقے جٹال میں خاوند کے ہمراہ نہ جانے والی ناراض بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتولہ جویریا کے خاوند عثمان کی مدعیت میں مقتولہ کے بھائی جنید جلال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ پھلگراں کے علاقے میں22الہ نوجوان محمد فیصل کو رات گئے گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی علی میت خان کے رپورٹ ،بلال ،فیدل خان اور رفیق سردار خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ گوجر خان کے علاقے میں رکشہ کی ٹکر سے زخمی ہونے والی توصیف کی والدہ جانبر نہ ہو سکی۔ صادق آباد پولیس نے شہزاد نزاکت عرف ببلو کے قتل کے الزام میں اس کے والد نزاکت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول کو اس کے گھر کے اندر ہی گولی مار کر قتل کیا گیا ۔ دریں اثناءقتل کا بدلہ لینے کے لیے اتوار کی رات راولپنڈی میں پشاور روڈ پر قاسم مارکیٹ کے قریب دو افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول ولید ستی کے بھائی کامران شیراز ستی کی مدعیت میں درج کرلیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے بعد اقبال مارکیٹ کی جانب جاتے 3 موٹرسائیکلوں پرسوار 6افراد ائے۔ملک یاسر کے کہنے پر رضوان چٹا نے شان بٹ پر فائرنگ کی۔ ملزم احتشام کے کہنے پر ملک فصیح نےولید ستی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی ولید ستی کے قابو سے باہر ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، گاڑی رکنے پر جنید بھٹی کے کہنے پر خرم چٹا نے دونوں زخمیوں پر دوبارہ فائرنگ کی۔ مقتولین کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔ ادھر لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچنے پر ان کے 25/30 عزیز و اقارب بھی ہسپتال پہنچ گئے اور ڈاکٹروں اور طبی عملے پر چڑھ دوڑے ۔ ہسپتال گیٹ پر کسی نے فائرنگ بھی کی جس سے ایمرجنسی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔گنجمنڈی پولیس نے ایم ایس ڈاکٹر اکرام اللہ خان کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید