ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم یوتھ پروگرام پنجاب سیکرٹریٹ کے وفدکا ویمن یونیورسٹی کاد ورہ، فوکل پرسن فہد شہباز کی قیادت میں وفد نےپرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ سے ملاقات کی، بعدازاں ایک خصوصی تقریب جناح ہال میں منعقد ہوئی،جس میں فہد شہباز اور کامران شکور نے خطاب کرتے ہوئے صدر وزیراعظم یوتھ گرین کلب عمائمہ حسن نے کلب کے وژن، مشن اور اہم سرگرمیوں پر روشنی ڈالی . ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر عاصمہ اکبر نے مختلف اداروں اور صنعتوں کے ساتھ طالبات کی تربیت کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا کامران شکور نے پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کے حوالے سے طالبات کو آگاہ کیا۔