کراچی( اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت منگل کے روز صبح کی شفٹ میں دہم جماعت سائنس گروپ ریاضی پرچہ اول (درجہ دہم) جبکہ شام کی شفٹ میں دہم جماعت جنرل گروپ جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ پرچہ دوم، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ دوم، بچوں کی نشوونما اور خاندانی زندگی پرچہ دوم ہوا بورڈ و حب افسران اور اسپیشل ویجلینس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔