• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل کراچی میں گنجائش سے 3 سو گنا زائد قیدی

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل کراچی میں گنجائش سے 3سو گنا زیادہ قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،24سو قیدیوں کی گنجائش والی جیل میں اس وقت مجموعی طور پر7ہزار2سو سے زائد مجرمان و ملزمان قید ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کے قریب واقع سینٹرل جیل کراچی میں مجموعی طور پر2400قیدوں کے لئے گنجائش ہے۔ ذرائع سے معلوم ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 29 اپریل 2025 کے روز تک سینٹرل جیل کراچی میں 7 ہزار 2سو 93 ملزمان و مجرمان قید ہیں جن میں 6 ہزار 1سو 76 زیر تفتیش ملزمان اور1ہزار 1سو17 سزا یافہ مجرمان شامل ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید