• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدگی کم کرانے کیلئے مارکو روبیو پاکستان اور بھارت سے بات کرینگے، امریکی محکمہ خارجہ

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے ہم منصبوں سے بات کریں گے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہےاسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے ہم منصبوں سے بات کریں گے کیونکہ دونوں جوہری طاقت کے حامل ایشیائی پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید