کراچی (ٹی وی رپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف کہیں سے آواز نہیں اٹھائی گئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ثبوت سامنے رکھے ہیں اب دیکھنا ہوگا دنیا اس معاملے کو کیسے دیکھتی ہے، یہ بہت اہم پریس کانفرنس ہے اس سے پہلے وزیراعظم کا یہ کہنا کہ کسی بھی نیوٹرل تحقیقات کے لیے پاکستان تیار ہے وہ ایک مثبت پیغام تھا لیکن بدقسمتی سے بھارت کی طرف سے اس بات پر بھی کوئی مثبت ردِ عمل نہیں آیا۔ آج جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ثبوت سامنے رکھے ہیں اب دیکھنا ہوگا دنیا اس معاملے کو کیسے دیکھتی ہے پریس کانفرنس کے ذریعے ثبوت رکھے گئے ہیں اب دیکھنا ہے پاکستان اس معاملے کو سفارتی طور پر دیگر ممالک کے سفیروں کے سامنے رکھتا ہے تو ان کا کیا ردِ عمل سامنے آتا ہے۔