اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ سعودیہ ، قطر ، امارات پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کریں،عالمی برادری کو اس معاملے کی سنگینی کو بھانپنا چاہئے اور خطے میں قیام امن کے لئے آگے بڑھے ۔ ایک انٹرویو میں صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بین الاقوامی ثالثی کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت عسکری کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کے لیے پاکستان کے پاس "قابل اعتماد انٹیلی جنس" موجود ہے۔ انہوں نے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک سے ثالثی کی اپیل کی ہے تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔