• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے کشیدگی، میڈیا اور عوام حساس معلومات پھیلانے سے گریز کریں، ایڈوائزی جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاک بھارت کشیدگی، خطے کی بدلتی جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیم نے میڈیا اداروں، فری لانسرز کیلئے ایڈوائزی جاری کردی ،صحافیوں، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ، ایڈوائزری میں کہا گیا کہ میڈیا اور عوام حساس معلومات پھیلانے سے گریز کریں، سوشل میڈیا پر فوجی نقل و حرکت کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے، یوٹیوبرز، صحافیوں اور بلاگرز کو حساس معلومات کی اشاعت سے پہلے اجازت لینے کی ہدایت کی گئی ، ڈیپ فیک ویڈیوز اور جھوٹے بیانات کے ذریعے عوامی ذہن سازی کی کوششیں کی جارہی ہیں، کسی بھی مشکوک ویڈیو یا تصویر کو تصدیق کے بغیر شیئر نہ کیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید