اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ جلد میٹر ریڈر کا کردار ختم ہوجائے گا،صارفین میٹر پر نظر آنیوالی یونٹوں کی موبائل فون تصویر ایس ڈی او کو بھیج کر بل بنوا سکیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 ہفتے میں میٹر ریڈرز سے بجلی صارفین کو آزاد کرانے جا رہے ہیں۔ صارف اپنے موبائل فون سے میٹر پر نظر آنیوالی یونٹوں کی تصویر بنا کر ایس ڈی او کو بھیج کر بل بنوا سکتے ہیں۔