آسام (جنگ نیوز) بھارت میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں تبصرہ کرنے پر 22افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ ہلگام حملے کے بعد ریاست بھر میں 22 افراد کو مبینہ طور پربھارتی سرزمین پر پاکستان کا دفاع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں اپوزیشن آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) کے قانون ساز امین الاسلام بھی شامل ہیں۔