کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالیں ، مارک روبیو نے شہباز شریف اور جے شنکر سے بات کی ، ٹرمپ انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی ، انہوں نے بدھ کے روز ہی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی کی ، ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے ، مارک روبیو نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جس سے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام برقرار رہے۔