• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں فوج کے سربراہ نے قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا

خرطوم(جنگ نیوز)سوڈان فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے دفع اللہ الحاج علی کو ملک کا قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا۔انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم اور وزیر خارجہ ملک کو نئی راہ میں گامزن کریں گےعرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی بااختیار کونسل نے قائم مقام وزیراعظم کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے وزیراعظم اور وزیر خارجہ ملک کو نئی راہ میں گامزن کریں گے۔وزیراعظم کے لیے دفع اللہ الحاج علی کا انتخاب کیا گیا جو ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جب کہسفیر عمر صدیق کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید