اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ،خبر نگار)جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں بیاد مولانا حامد الحق حقانی شہید تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین کانفرنس جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا عبدالحق ثانی اور مولانا راشد الحق سمیع کی میزبانی میں ہوا جس میں ملک بھر کے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ، مولانا سمیع الحق شہید اورمولانا حامد الحق شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائےجائیں ، تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین کانفرنس کے شرکاء کامولانا سمیع الحق،مولانا حامد الحق کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ ،کانفرنس میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا مسلم دنیا کے حکمرانوں سے فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا گیا کانفرنس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں واضح اعلان کیا کہ پاکستانی قوم انڈیا کیخلاف پاک فوج کیساتھ ہے،بھارت کیخلاف قوم ایک، افغانستان کیساتھ کچھ ہوا تو ساتھ نہیں ہونگے،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نےکہا مولانا سمیع الحق اور مولانا حامد الحق حقانی پر حملہ کو اپنے اور اپنے خاندان پر حملہ سمجھتا ہوں میں انکے قاتلوں کی گرفتاری تک ساتھ دوں گا ، انڈیا کا کشمیر پر جارحیت ،اسرائیل کا فلسطین پر ظلم و ستم کے مترادف ہے، بھارت کیخلاف قوم ایک ہے، افغانستان کیساتھ کچھ ہوا تو ساتھ نہیں ہونگے،ا سد قیصر،علی محمد خان اور سراج الحق نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کیا،سراج الحق نے کہا اگر ہم سچے دل سے مسلمان ہیں تو پھر ہمیں غیرت کیساتھ فلسطینیوں کیساتھ مریں سلامتی کونسل کے نام پر 7 بدمعاش قابض ہیں 74 لاکھ افواج اور 57 اسلامی ممالک ہیں مگر کچھ کردار ادا نہیں کرسکتے، اسد قیصر نے کہا فلسطین کے حوالے سے ناجائز رجیم کی پالیسی کیخلاف ہےپاکستان واحد ملک ہے جو نظریہ پر بنیاد پر بنا پوری مسلمہ امت پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے