لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، پہلگام ڈرامے سے ہوا نکل چکی، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، بھارت کے ہر ایڈونچر کا بھرپور جواب دیں گے، بھارتی میڈیا رو رہا ہے پر کوئی بات نہیں سن رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں، رابطے بڑھے ہیں، دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔