ڈگری (اشفاق احمد اشفی/ نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو ڈگری سب ڈویژن کی تحصیل کے جی ایم کےگاؤں واگھریجی، کولہی پاڑہ، گاؤں غلام مصطفیٰ لغاری اور تحصیل شجاع آباد کے گاؤں کھمنبڑی میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین خاندانوں میں تعمیر شدہ مکانات کے مالکانہ حقوق کی اسنادتقسیم کیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سندھ پیپلز ہائوسنگ پروگرام کے تحت سندھ بھر کے 20لاکھ سے زائد خاندانوں کو مکانات کے مالکانہ حقوق فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دیئے جا رہے ہیں۔