• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم استحصال کشمیر، پشاور میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلیاں

پشاور(لیڈی رپورٹر ) پشاور کے عوام نے 5 اگست ʼʼیومِ استحصالِ کشمیرʼʼ کے موقع عوام پر مسلط کردہ مسلسل فوجی محاصرے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری پرامن اور قانونی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیامیئر پشاور زبیر علی،خیبر پختونخوا لاء آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر طارق ترین ، نائب صدر ضیاء اللہ اور جنرل سیکرٹری وقار احمداور پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی نائب صدرایم پی اے نیلو کے فر بابر نےکہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کے ساتھ مل کر یومِ استحصال کشمیر عقیدت، یکجہتی اور عزم کے ساتھ منا رہی ہے بھارت کا یہ اقدام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف زمینی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ایک قوم کے تشخص، ثقافت مذہب اور آزادی کا مسئلہ ہے۔ بھارت نے ان دفعات کو ختم کر کے کشمیری عوام کو ان کے ملازمت زمین شہریت اور شناخت کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے یوم حقوق کشمیر وفلسطین کے حوالے سے پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام پریس کلب پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ،ضلعی نائب امراء حمد اللہ جان بڈھنی،سراج الدین قریشی اور امیر سٹی حافظ حمید اللہ خان ایڈوکیٹ نے کی اس موقع پر امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ مودی اور نیتن یاہو اسلام دشمنی میں ایک جیسے چہرے ہیں جو دلیل کے بجائے طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اسلامی دنیا کے حکمران متحدہوگے تو اہلیان کشمیر اور فلسطین کو حقیقی آزادی نصیب ہوگیدریں اثناء۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی ہر فورم پر بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ جبکہ گورنمنٹ فرنٹئیر کا لج برائے خواتین پشاور میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرید اللہ اور کالج پرنسپل ڈاکٹر شاہین عمر نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں کسی کی جان مال عزت محفوظ نہیں۔ ہزاروں کشمیری بچے بڑے جوان بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔آخر میں تقریب کے شرکاء نے کالج میں واک کا آہتمام کیا۔ جس میں طالبات اساتذہ اور پرنسپل نے پلے کارڈ کشمیری جھنڈوں اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
پشاور سے مزید