• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ، اسلامیہ کالج پشاور کے زیر اہتمام فری داخلہ کیمپ کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ، اسلامیہ کالج پشاور کے زیر اہتمام فری داخلہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا مقصد نئے آنے والے طلبہ کی راہنمائی اور سہولت کاری ہے۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور سعد الحسن کا کہنا ہے کہ جمعیت اپنی تعلیمی و فلاحی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کے لئے ایک مؤثر نظامِ رہنمائی فراہم کر رہی ہے، کیمپ میں نئے طلباءو طالبات کی داخلے کے عمل کے حوالے سے مکمل رہنمائی کی جا رہی ہے جبکہ اُن کے لئے فری آن لائن اپلائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں طلباء و طالبات اب تک اس سہولت سے استفادہ کر چکے ہیں اور بغیر کسی مالی بوجھ کے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ کیمپ داخلے کے آن لائن مرحلے کے اختتام تک جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید