• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مردم شماری کے ذریعے ذات پات کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں آئندہ مردم شماری میں لوگوں کی ذات سے متعلق تفصیلات کا اندارج بھی کیا جائے گا، بی جے پی کو ذات پات کی تفصیلات جاننے کی ضروریات کیوں پیش آئی۔ راہل گاندھی نے کئی برس سے پسماندہ ذاتوں کی اقتصادی اور تعلیمی  حالت کے بارے میں جاننے کے لیے مردم شماری میں ذات سے متعلق تفصیلات شامل کرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مودی حکومت کو یہ لگا کہ ملک کے اس اہم مطالبے پر راہل کو کریڈٹ ملنے سے روکنے کے لیے ایک ہی راستہ ہے کہ مردم شماری میں ذات سے متعلق تفصیلات شامل کرنے کے بارے میں اعلان کر دیا جائے جس سے اس سے ہندوؤوں کو متحد کرنے کا بھی راستہ ہموار ہو گا۔ انڈیا میں پسماندہ ذات کے لوگوں کی آبادی 60 فیصد سے زیادہ ہے اور انتخابات میں ان کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید