• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کیلئے وکلاء کی ریلی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی اخلاقی حمایت کیلئے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے گزشتہ روز ریلی نکالی جو راولپنڈی کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس تک گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ترجمان لائرز فورم مسلم لیگ ن طالب حسین عباسی، چیف کورآرڈینیٹر لائرز فورم پنجاب راجہ ضمیر الدین احمد، صدر راولپنڈی ڈویژن رزاق اے مرزا، جنرل سیکرٹری سٹڈی سرکل پی ایل ایف منصور ریاض، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی غلام مصطفٰی شاہ، صدر ڈسٹرکٹ بار سردار منظر بشیر نے کہا کہ ہندوستان کی دھمکیوں اور گیڈر بھبکیوں کے باوجود پاکستانی عوام کا اعتماد اور جنگ کے خوف کا نہ ہونا پاک فوج پر غیر متزلزل تحفظ اور اعتماد کا اظہار ہے ۔
اسلام آباد سے مزید