• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا میں بڑے سیاسی عہدوں پر جھوٹے لوگ بیٹھے ہیں، جنرل عبدالقیوم

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد) انڈیا میں بڑے سیاسی عہدوں پر جھوٹے لوگ بیٹھے ہیں ہندوستان کے گمراہ کن اور جھوٹے پروپیگنڈے سچ جان کر بھارتی وزیراعظم پاکستان کو جنگ کی دھمکی دیکر اب پریشان ہے۔ ہندوستانی ایئرفورس اور بھارتی فوجی کمانڈروں نے مودی کو حقائق بتائے تو دور ہونا شروع ہوگیا۔ ایک اطلاع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین رافیل طیاروں نے جب پاکستان ایئرفورس کو ہائی الرٹ میں دیکھا تو نزدیکی ایئرپورٹ پرلینڈنگ پر مجبور ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار ایکس سروس پرسن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایکس سروس پرسن سوسائٹی کے صدر نے کہا کہ تاریخ کاسبق یہ ہے کہ اختلافات جنگوں سے نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بڑے سیاسی عہدوں پر آج چھوٹے لوگ آ گئے ہیں جہ بہار کے الیکشن جیتنے اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کرنے کیلئے ملکی سلامتی کو جنگ کا طبل بجا کر دائو پر لگانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ ہندوستان نے ایٹم بم بنا کر شروع کی اور جواب میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف نے 1998میں بھارت کے 5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کر دیئے اور پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنا دیا۔
اہم خبریں سے مزید