ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کو جس طرح بغیر تحقیقات کے پاکستان سے جوڑنے کی مضموم حرکت کی ہے دنیا میں خود ہی اپنی سبکی کرا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کے موقف کو غور سے سنے گی اور صحیح فیصلہ کرے گی تاکہ خطے میں جنگ اور عدم استحکام سے بچا جا سکے یہ باتیں انہوں نے حلقہ این اے 148جمیل آباد میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران کیں جس میں لوگوں خاص طور پر خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دعائیں دی۔