اسلام آباد (اسرار خان) ارسا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خریف سیزن کیلئے 21 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے، مرالہ کے مقام پر چناب کی آمد میں کمی؛ خریف کی فصلیں یعنی کپاس، چاول وغیرہ خطرے سے دوچار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (اِرسا) نے دریائے چناب میں پانی کی اچانک کمی کے باعث ابتدائی خریف کے موسم میں 21 فیصد پانی کی قلت سے خبردار کیا ہے اور اس بحران کی وجہ بھارت کی جانب سے کم سپلائی کو قرار دیا ہے۔