نئی دہلی /ریاض( جنگ نیوز)سعودی عرب کی جانب سے بھارت میں دو آئل ریفائنری منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حصول میں پیش رفت اس وقت رکی ہوئی ہے کیونکہ خام تیل کی فراہمی کے حوالے سے دونوں ممالک میں کئی معاملات بشمول قیمتوں پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا، اس معاملے سے واقف افراد نے بتایا ہے۔گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے ان دو منصوبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا، کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ملک ایک ایسی بڑی منڈی تک رسائی چاہتا ہے جو عالمی طلب میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔