• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا ،انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔پیر کو وزیراعظم آف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو ٹیکس اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی تمباکو مصنوعات ضبط کرنے کا اختیار صوبوں کو بھی دیا گیا ہے، پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ نظام قائم کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔وزیراعظم نے تمام شعبوں میں ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید