• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدے کی معطلی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دو پن بجلی منصوبوں پر کام شروع کردیا

نئی دہلی (جنگ نیوز ) بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں اپنے دو پن بجلی منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے ۔ جبکہ دو پلانٹس پر بھی صفائی کی مہم بھی شروع کردی گئی ہے ۔ تا کہ تہہ سے مٹی صاف کی جا سکے ۔ بھارت نے اپنے اس عمل سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا ۔ ابتدائی طور پر اس عمل سے پانی چھوڑنے سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اپنے دو ہائیڈ رو الیکٹرک پر وجیکٹس پر آبی ذخائر میں اضافے کےلیے کام شروع کردیاہے ۔ یہ پر وجیکٹس مقبوضہ کشمیر میں واقع ہیں ۔ جبکہ بھارت نے اپنے ان اقدامات سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا ۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے ۔ 1960ء کے سندھ طاس معاہدہ کا دونوں ممالک احترام کرتے چلے آئے ہیں ۔ حالانکہ اس دوران تین پاک بھارت جنگیں بھی لڑی گئیں ۔اور دونوں ایٹمی حریف ممالک کے درمیان دیگر تنازعات بھی کھڑے ہوتے رہے ۔ تا ہم بھارت نے گزشتہ ماہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کو مورد الزام ٹھہراکر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے ۔ پاکستان نے بھارت کے اس اقدام پر بین الاقوامی قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی جانب دریاؤں کا بہاؤ روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا گزشتہ جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں سرکاری کمپنی کے تحت سب سے بڑے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پر وجیکٹ میں بھل صفائی کی مہم شروع کردی ۔ابتدائی طور پر اس عمل سے پانی چھوڑنے سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگی ۔ اور پھر ذخائر بھرنے سے بہاؤ میں کمی واقع ہو جائے گی ۔
اہم خبریں سے مزید