لاہور (نمائندہ جنگ)سابق واٹر کمشنر شیراز میمن کا کہنا ہے بھارت چند گھنٹے سے زائد پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے شیزار میمن کا کہنا تھا بھارت بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے۔ ان کا کہنا تھا بھارت صرف سردیوں میں پانی روک سکتا ہے کیونکہ سردیوں میں پانی کی مقدار کم ہوتی ہے۔