لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب کے سکولوں میں مشروبات پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، شہری اعظم بٹ نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر میں استعمال ہونیوالے مشروبات میں مصنوعی ذائقے کیلئے رنگ استعمال ہوتا ہے ، مشروبات میں استعمال ہونے والا رنگ مضر صحت ہے،سندھ حکومت نے ان مشروبات کے سکولوں میں استعمال پر پابندی لگا دی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب میں غیر معیاری ، مضر صحت مشروبات کے کھلے عام سکولوں میں استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔