کراچی (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ ان کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس پاکستان میں بھارتی فوجی حملوں پر "بہت فکر مند" تھے، ، یہ بیان بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقے میں نو مقامات کو نشانہ بنانے کے دعوے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا، "سیکرٹری جنرل لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار بھارتی فوجی کارروائیوں پر بہت فکر مند ہیں۔ وہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔