• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظرثانی کیلئے فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی لازم، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے ʼʼ اپنے فیصلوں کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلوں کے اسکوپ ‘‘سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کو یہ فیصلہ جاری کیا ،جسے جسٹس منصور علی شاہ نے قلمبند کیا ،اپنے فیصلے میں عدالت نے قراردیاہے کہ سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کے خلاف نظرثانی آئین کے آرٹیکل 188 اور سپریم کورٹ کے متعلقہ قواعد کے تحت ہی ہو سکتی ہے، نظرثانی کیلئے فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی لازم ہے، محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا ، نظرثانی کیس میں فریق پہلے سے مسترد ہونے والا نقطہ دوبارہ نہیں اٹھا سکتا ، نظرثانی کی بنیاد یہ بھی نہیں بن سکتی کہ فیصلے میں دوسرا نقطہ نظر بھی شامل ہوسکتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید