• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم عثمان سے 10لیٹر ،ملزم احمد شاہ سے 10لیٹر ،ملزم شعیب شاہ سے 5لیٹر ، گلگشت پولیس نے ملزم عارف سے 10لیٹر ، بی زیڈ پولیس نے ملزم الطاف سے 15لیٹر ، قطب پور پولیس نے ملزم انور سے 15لیٹر ، بی زیڈ پولیس نے ملزم خضر حیات سے 1300گرام چرس جب کہ شاہ شمس پولیس نے ملزم انیس الرحمٰن سے 1200گرام آئس برآمد کرلی ،  پولیس نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،گلگشت پولیس کو رضوان نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم دلبر کی دکان پر کم عمر بچے مزدوری کرتے ہوئے پائے گئے، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر ی ،تھانہ شاہ شمس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام سے زائد آئس برآمد، مقدمہ درج ،پولیس تھانہ شاہ شمس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم انیس الرحمن ولد تیمور خان کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی،پولیس نے غیر قانونی طریقے سے چنگ چی رکشہ بنانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عملہ کو قتل جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے شہریوں کے مکان اور رقبہ پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں 12نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس تھانہ بی زیڈ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم سمیت 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں محمد شہباز مرکزی ملزم، صہیب عمر عرف زوہیب، شوکت حسین، فرحان علی او عدیل عامر شامل ہیں،تھانہ گلگشت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور اپنے ہی ساتھی کو مبینہ قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید