ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کر نے وا لے تین ملز موں کو 30ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھیک مانگنے کے مقدمات میں ملوث 3 خواتین ملزمان کو 30,30 ہزار روپے کے ذاتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے دوملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ شاہ رکن عالم میں درج متعلقہ تھانے میں اطلاع دئیے بغیر مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں، جعفر اور خاور کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔