کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے کو ترکی بہ ترکی جواب ہوگیا، دونوں ممالک کو اب رک جانا چاہئے، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ اگر میں مدد کے لیے کچھ کر سکتا ہوں، تو میں حاضر ہوں۔ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں دونوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ وہ خود حل کریں، میں چاہتا ہوں کہ وہ رک جائیں۔‘امریکی صدر نے مزید کہا ’اگر میں کسی بھی طرح مدد کر سکتا ہوں تو میں وہاں موجود ہوں گا۔‘انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان اب ایک دوسرے پر حملے بند کریں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان دونوں ممالک کو ان کے اختلافات دور کرنے میں مدد کی پیشکش کی۔