اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی طیاروں اور ڈرون کو گرانے اور دشمن پر برتری حاصل کرنے پر پاک فضائیہ اور مسلح افواج کی تعریف کی تو ممبران قومی اسمبلی نے پرجوش انداز میں ڈیسک بجا کر مسلح افواج جو داد دی ۔ قومی اسمبلی ہال پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر سے گونج اٹھا۔