• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے ترک صدر، قطر کے وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر برائے خارجہ امورمحمد بن عبدالرحمن بن جاسم بن جابر الثانی کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی طیب اردوان ،محمد بن عبدالرحمن کا بھارتی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت نے بزدلانہ حملے کیا جس کے نتیجے میں بے گناہ 26 مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور چند مساجد کو نقصان پہنچا۔ بھارت کی اس جارحانہ کاروائی نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، وہیں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری جانفشانی اور طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید