اسلام آباد(جنگ نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا رابطہ ہوا ہے۔ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحق ڈار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ آیا رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ، جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔پاکستان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ہیں جبکہ ان کے ہم منصب اجیت دوول ہیں۔