کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے وار روم میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدرنے کہاہے کہ بھارت کا آپریشن سندور ان کے لئے تندور ثابت ہوا،سابق نگراں وزیراعظم، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت آرام دہ پوزیشن میں ہے،گورنر سندھ ، کامران ٹیسوری نےکہا کہ پاکستان سفارتی محاذ پہلے ہی جیت لیا تھا،دفاعی تجزیہ کار، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ سابق نگراں وزیراعظم، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت آرام دہ پوزیشن میں ہے ۔ بھارتی الزامات صرف الزامات ہی رہ گئے ہیں۔کوئی بھی دنیا میں ان الزامات کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔ سب کو اندازہ ہوچکا ہے بھارت جھوٹ کا سہارا لے کربیانیہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ہم نے اپنے دفاع میں جارحانہ اقدامات اٹھائے ۔گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گیدڑ بھبکیاں تو بہت بڑی بڑی دے رہا تھا اور تیاری کررہے تھے۔